حضرو،گرین اینڈ کلین پروگرام ،ضلع بھر میں یونین کونسل کاملپور موسیٰ کی پہلی پوزیشن

بدھ 24 اپریل 2019 23:35

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء)چھچھ کا اعزاز،گرین اینڈ کلین پروگرام ،ضلع بھر میں یونین کونسل کاملپور موسیٰ کی پہلی پوزیشن، چیئرمین ،وائس چیئرمین اور ممبران یوسی کاملپور موسیٰ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرین اینڈ کلین پروگرام میں یونین کونسل کاملپور موسیٰ نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے گرین اینڈ کلین پروگرام میں چیئرمین یونین کونسل کاملپور موسیٰ شوکت زمان خان ،وائس چیئرمین حاجی رحمت الہیٰ نے ممبران اور سیکرٹری یوسی ملک عبید کے ہمراہ مل کر سکولوں ،ہسپتالوں کے علاوہ مختلف مقامات پر پودے لگا کر اس پروگرام میں ضلع اٹک کے تمام یونین کونسلز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر اہلیان یوسی کاملپور موسیٰ کے عوام سمیت چھچھ بھر اور ضلع کے عوام نے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں