محکمہ سوئی گیس اٹک کے خلاف لوگوں کی شکایات کے انبار،چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب نے نوٹس لے لیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:15

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) محکمہ سوئی گیس اٹک شہر کے خلاف لوگوں کی شکایات کے انبار لگ گئے چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سید یاور عباس بخاری نے محکمہ سوئی گیس کا اچانک دورہ کیا،جہاں پر لوگوں نے بتایا محکمے والوں کا رویہ عوام کے ساتھ بہت نا انصافی والا ہے سب سے زیادہ شکایات سوئی گیس بلوں کی ترسیل کے بارے میں تھیں 2014 کی میٹر کی درخواستیں چھوڑ کر 2019 کی درخواستوں پر پیسے لیکر عملدرآمد کیا جارہا ہے جب کے کھدائی کے پیسے ٹھیکدار کے ذمہ ہوتے ہیں اور 3 ہزار مانگتے ہے ڈیمانڈ نوٹس کے لئے ایک ایک ہفتہ لگ جاتا ہے۔

عوام نے ارباب اختیارسے اٹک سوئی گیس آفس کے مکمل عملے کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں