اٹک، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

پیر 27 جنوری 2020 20:38

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان گرفتار۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4کلو300گرام چرس،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لے لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے محمد علی سے 2کلو 100 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے محمد الیاس سے 2کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے محمد حمزہ خان سے پسٹل30 بور معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں