اٹک، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

مختلف کاروائیوں 9ملزمان گرفتار،شراب چرس اور اسلحہ برآمد ،مقدمات درج

پیر 17 فروری 2020 23:42

لٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 09ملزمان گرفتار۔شراب چرس اور اسلحہ برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے ابرار شاہ باچہ ولد کریم شاہ باچہ ساکن گڑھی کپوڑاہ مردان حال فوجی مل حسن ابدال سے 1060گرام چرس تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے منشیات فروش اسد شہزاد ولد منظور احمد سکنہ نکہ کلاں تحصیل پنڈیگھیب سی1300گرام چرس اور منشیات فروش انور عباس ولد سلطان محمدسکنہ نزد مدینہ ہسپتال تحصیل پنڈیگھیب سے 580گرام چرس تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے شراب فروش رضوان علی ولد محمد صابر سکنہ ڈھوک گلاب خان چھوئی گڑیالہ اٹک سے 2 بوتل دیسی شراب،باسط علی ولد محمد تاج سکنہ دیہہ سالار تحصیل و ضلع اٹک سے 3 بوتل کپی دیسی شراب، عمران خان ولد محمد زمان سکنہ ڈھوک گلاب خان چھوئی گڑیالہ تحصیل و ضلع اٹک سی3 بوتل کپی شراب تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے شراب فروش غلام رسول ولد منصب خان نئی آبادی کوہاٹ روٖڈ فتح جنگ سے 20 لیٹر شراب اورمحمد جاوید ولد محمد اقبال ساکن محلہ چشتیہ آباد نئی آبادی فتح جنگ سے 20 بوتل شراب۔

(جاری ہے)

تھانہ باہتر کی ٹیم نے محمداکثر ولد گوہر رحمان ساکن تربیٹھی تحصیل فتح جنگ سے پسٹل30 بور روند برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لئے ہیں

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں