اٹک، کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد629 ہوگئی

منگل 29 ستمبر 2020 23:12

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد629 ہوگئی ہے۔ 20افراد فوت ہوئے۔600 افراد صحت یاب ہوئے۔01 فرد زیر علاج ہے۔ گھروں میں08افرادقر نطینہ میں ہیں17274 افراد کی سکریننگ کی گئی۔

(جاری ہے)

13819 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہی10439 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور2751 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہترہے۔کوورناوائرس کے 59 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہی.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 629 مثبت کیسز میں سے 20،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 04 اور ہسپتالوں سے باہر 35 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں