فتح جنگ، سرکار کی آمد مرحبا ۔ عید میلاد النبی عقیدت و احترام و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے

ہفتہ 9 ستمبر 2023 22:21

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2023ء) سرکار کی آمد مرحبا ۔ عید میلاد النبی عقیدت و احترام و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے نعت خواں پارٹیاں مرکزی میلاد کمیٹی کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہوں گی ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر حاجی احمد نواز خان نے جشن عید میلاد النبی کی شایان شان تیاریوں کے حوالے سے بعد نماز جمعہ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشاورتی اجلاس میں مرکزی جامع مسجد کے خطیب علامہ قاری محمد عاصم القادری ، حاجی عامر مسعود خان، اعجاز احمد خان ساحر ، گرداور حاجی حیات خان،حاجی دائود تابش ، ابرار احمد خان، حاجی صفدر حسرت ،سید رضی عباس شاہ، رضوان مغل، حاجی شفیق ملک ، حافظ شوکت محمود، زاہد شاہ ، سجاد الہی مرزا،قاضی قادر، چوہدری انور ، عمر حسن سمیت نعت خواں پارٹیوں کے ذمہ داران بھی موجود تھے مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عارف مسعود نے شرکاء کو مرکزی میلاد کمیٹی کے قواعدو ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کی آمد کے حوالے سے تمام نعت خواں پارٹیاں نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے بھر پور طریقے سے تیاری کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں