اٹک پولیس نے دو قاتلوں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا

پیر 29 اپریل 2024 20:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے اراضی تنازعہ کی رنجش پر قتل کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر کے دوران تفتیش وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ذیشان علی ولد فرزند علی نے تھانہ صدر اٹک پولیس کو تحریری درخواست دی کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ باہر سے للکارنے کی آوازیں آئیں تو میں اپنے والد کے ہمراہ گھر کے دورازہ پر پہنچا تو حمزہ اور عبداللہ نے مجھے دیکھتے ہی ہمارے اوپر فائر شروع کر دیے جو میرے دروازے پر لگے اور خوش قسمتی سے ہماری جان بچ گئی وجہ عناد یہ ہے کہ میں نے ایک پلاٹ خریدا ہے جس کی رنجش میں حمزہ اور عبداللہ نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے قتل کی کوشش کرنے والے دونوں ملزمان حمزہ جاوید اور امان اللہ عرف عبداللہ ولد محمد پسران محمد جاوید سکنائے محلہ عید گاہ اٹک شہر کو گرفتار کر لیا دوران انٹیروگیشن ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 9mm اور کلاشنکوف برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں