کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ، ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا کا دورہ فتح جنگ

ہفتہ 16 ستمبر 2023 18:49

ٖفتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2023ء) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ، ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا کا دورہ فتح جنگ۔ مقامی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کو حل اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 فتح جنگ کا دورہ کیا کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا سکول پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا ، اسسٹنٹ کمشنر میڈم فروہ بتول ، تحصیلدار چوہدری شفقت محمود ، ملک شوکت اقبال، سی ای او ایجوکیشن اٹک ملک محسن عباس ، محکمہ تعلیم کے افسران ساجدہ عفت،مبشر احمد، سدرہ بتول، چوہدری شیر افضل ودیگر نے ان کا استقبال کیا کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے سکول کا معائنہ کرنے کے بعد ضروری ہدایات جاری کیں بعد ازاں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ایم ایس اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے فتح جنگ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں