فتح جنگ جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے انتظامات مکمل

بدھ 27 ستمبر 2023 22:33

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) فتح جنگ جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے انتظامات مکمل ۔ مرکزی میلاد کمیٹی ، غربی میلاد کمیٹی اور دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شہر میں 3جلو س نکالے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مرکزی میلاد کمیٹی کا جلوس میلاد چوک سے پیر سید دیوان آل حبیب علی خان ، حاجی احمد نواز خان، خطیب مفتی عاصم القادری ، عابد عزیز خان ایڈوکیٹ، حاجی صفدر حسرت، حاجی شیخ یونس ، ملک محمد شفیق، زاہد شاہ ، عابد شاہ کی قیادت میں جبکہ غربی میلاد کمیٹی کا جلوس اٹک روڈ ایوب خان بنگو کے سٹیج سے پیر سید قاسم شاہ سیالوی ، سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان، سردار مختار احمد خان، عابد عزیز خان ایڈوکیٹ ، حاجی ذوالفقار بلوچ،سردارافتخار پپو خان، ملک آصف بشیر کی قیادت میں نکالا جائے گا دعوت اسلامی کا منفرد جلوس دعوت اسلامی کے ذمہ داران حاجی سلیم سلیمی ، ڈاکٹر ایوب عطاری، عمران رضا عطاری ، الحاج مبشر حسن ، انجینئر عبدالوحید ، حافظ اسد ، قاسم اعوان عطاری ودیگر کے زیر اہتمام مسجد منور خان پنڈی روڈ سے نکالا جائے گا دعوت اسلامی کے جلوس کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی خوش نصیب شخص کو عمرے کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں