فتح جنگ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرائے کم نہ کئے کوئی پوچھنے والا نہیں

ڈی سی اٹک رائو عاطف رضا سے نوٹس کا عوامی مطالبہ

بدھ 18 اکتوبر 2023 22:51

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2023ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرائے کم نہ کئے کوئی پوچھنے والا نہیں، ڈی سی اٹک رائو عاطف رضا سے نوٹس کا عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پہلے 10روپے اور اب 40روپے فی لٹر کمی کی گئی لیکن فتح جنگ سے راولپنڈی،پنڈی گھیب،جنڈ ،باہتر ،حسن ابدال،ٹیکسلا اور لوکل دیہاتی روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرائے کم نہ کئے اور نہ ہی رکشہ والوں نے کرائے کم کئے ہیں واضح رہے کہ جیسے ہی پٹرول معمولی سا مہنگا ہو تو فوری طور پر کرائے بڑھا دیئے جاتے ہیں لیکن جب قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو کرائے کم نہیں کئے جاتے جس سے لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں گزشتہ روز ڈی سی اٹک رائو عاطف رضا ،سیکرٹری آر ٹی اے اٹک کی جانب سے کرائے کم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ فروا بتول نے بھی اپنے دفتر میں ہونے والی میٹنگ میں کرائے کم کرنے پر زور دیا لیکن ٹرانسپورٹروں نے احکامات ہوا میں اڑا دیئے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ،ڈی سی ۔

(جاری ہے)

اٹک رائو عاطف رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ فتح جنگ میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں پر ایکشن لیا جائے اور کرائے کم کروائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں