جو عاجزی کے طور پر سادا لباس پہنے تو اللہ پاک اس کو جنت کا لباس پہنائے گا،علامہ محمد الیاس عطا ر قادری

جمعہ 27 اکتوبر 2023 20:56

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2023ء) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطا ر قادری نے کہا ہے کہ پیارے آقا ﷺ نے جو سادگی اپنائی اس کی مثال نہیں ملتی،جو عاجزی کے طور پر سادا لباس پہنے تو اللہ پاک اس کو جنت کا لباس پہنائے گا،ہر شخص کو اپنی منزل اور منصب کا معلوم ہوتا ہے،عالم دین ایسا لباس پہنے کہ جس سے لوگوں پر یہ تاثر قائم ہو کہ یہ عالم دین ہے،تاکہ لوگ اس کی طرف رجوع کریں اور اس سے مسائل وغیرہ سیکھیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیارہویں شریف کے سلسلے میں ہونے والے مدنی چینل کے مشہور سلسلہ مدنی مذاکروں میں گفتگو کرتے ہوئے کیاامیر اہل سنت نے کہا کہ اگر کسی نے شوخ لباس پہنا ہے تو اس کو ایک دم ٹوک دینا بہتر نہیں بلکہ حکمت عملی اور مناسب وقت پر اس کی اصلاح کی جائے، لوگوں کو مان دیں،اللہ پاک نے چاہا تو ا صلاح ہوجائے گی،اصلاح کے معاملے میں اپنے آپ کو دیکھنا بھی ضروری ہے،اصلاح جھاڑ کرنہیں بلکہ نرمی ومحبت سے ہوتی ہے،لوگوں کو اپنے اپنے منصب کے اعتبار سے لباس پہنا چاہئے،اصلاح کرنے والے کا لباس ایسا ہو کہ لوگ اس کی بات سنیںامیر اہل سنت نے کہا کہ نفس برائی کا ہی مشورہ دیتا ہے،یہ اس کی فطرت ہے،ایک مدت کے بعد اصلاح پذیر ہوگا،اس کے ساتھ مجاہدات کرتے رہیں اور اس کو یہ بتا دیں کہ نیکیاں فائدہ اور گناہ نقصان پہنچائیں گے اپنے نفس کی خواہش کو ختم کریں تب ہی یہ فرمانبردار ہوگاامیر اہل سنت نے کہا کہ احساس نہ ہونا بے حسی ہے،بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سنجیدہ بات کو بھی سنجیدہ نہیں لیتے،ایسے شخص سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس کا بھی اسے احساس نہیں ہوتا،وہ ہر شخص کو نظر انداز کرتا ہے،اس سے گناہ بھی ہوجائے تو اس کو پتا نہیں چلتا،ہم کسی کے بارے میں یہ طے نہیں کرسکتے کہ فلاں بے حس شخص ہے،بعض لوگوں کی فطری طور پر عادت ہوتی ہے،انہیں چاہئے کہ کوشش کرکے اس عادت سے اپنی جان چھڑائیں،سنجیدگی پیدا کریں،غور کرنے سے بھی یہ عادت دور ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں