فتح جنگ مجوزہ اکنامک زون کی حدود میں آنے والے علاقے کی عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے ، ملک سہیل خان کمڑیال

پیر 30 اکتوبر 2023 21:49

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2023ء) فتح جنگ مجوزہ اکنامک زون کی حدود میں آنے والے علاقے کی عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے ،مجوزہ اکنامک زون کو غیر آبادی والے علاقے میں منتقل کیا جائے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک سہیل خان کمڑیال نے مجوزہ اکنامک زون کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر نمبردار ملک آفتاب احمدال ، ندیم ملک، سردار آصف اقبال بدرال، میاں اعجاز بھی موجود تھے ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا کہ مجوزہ اکنامک زون کی وجہ سے 25سے زائد دیہات و دیگر آبادیاں اور بہت زیادہ پیداوار والی زرعی زرخیز زمین متاثر ہوگی زراعت پیشہ لوگوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہو جائے گی ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا کہ ملک کی تر قی کے لیے صنعتی زون بھی ضروری ہیں تاہم گنجان آبادیوں اور زرعی پیداوار والے علاقوں کو متاثر کیے بغیر صنعتی زون کو غیر آبادی والے بنجر علاقے میں منتقل کیا جائے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں