فتح جنگ انجمن بہبود مریضاں کا عوام کی سہولت کے لئے فری آئی و میڈیکل کیمپ

بدھ 8 نومبر 2023 20:32

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2023ء) فتح جنگ انجمن بہبود مریضاں کا عوام کی سہولت کے لئے فری آئی و میڈیکل کیمپ ۔

(جاری ہے)

سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی فتح جنگ ملک عابد دائود کی رہائش گاہ پر غریب عوام کی سہولت کے لئے ا نجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات چاندنی چوک میں ملک عابد دائود کی رہائش گاہ پر صبح 9بجے سے لے کر 2بجے تک فری آئی و میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جس میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر امراض چشم ، سرجن ڈاکٹر سید سرفراز گیلانی ، گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا گیلانی، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہرہ راٹھور ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد رفیق مریضوں کا معائنہ اور فری ادویات دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں