اٹک میں مسافر وین اور سوزوکی میں تصادم سے 3مسافر جاں بحق اور 5 زخمی

منگل 26 مارچ 2024 20:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) اٹک میں مسافر وین اور سوزوکی میں تصادم سے 3مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ منگل کو تھانہ فتح جنگ کی حدود بھل سیدیاں کے قریب کوہاٹ روڈ پر مسافر وین اور سوزوکی وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بھل سیدیاں کے قریب کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین نے ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے سوزوکی وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوزوکی وین میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار 5 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ لے جایا گیا جہاں سے 3 مسافروں کی حالت تشویشناک ہونے پر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ فتح جنگ پولیس نے مسافر وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں