ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر نگرانی مختلف دیہاتوں میں تعمیر وترقی کا کام زور شور سے جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 14:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیر نگرانی مختلف دیہاتوں میں تعمیر وترقی کا کام زور شور سے جاری ہے، دیہی علاقوں کی عوام کے لیے اعلیٰ معیار کے روڈ، مسافر خانے ، پینے کا صاف پانی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک نے موقع پر جا کر ترقیاتی کاموں کی کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا، مقامی لوگوں نے کام کے معیار اور ترقیاتی کاموں کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں