اٹک پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کر لئے

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں ۔ اسی سلسلہ میں تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے دوران چیکنگ منشیات سمگلر محمد شفیق ولد صلاح الدین اختر سکنہ پنڈیگھیب کے قبضہ سے 1420 گرام چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ حضرو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش اورنگزیب ولد قلندر سکنہ حمید کی تلاشی لینے پر 1300 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے دوران گشت ایک مشکوک شخص زوہیب اقبال ولد شاہد اقبال سکنہ کوہاٹ حال سالار چوک اٹک کی پڑتال عمل میں لانے پر 800 گرام چرس برآمد کر لی ۔

اسی طرح تھانہ فتح جنگ پولیس نے شراب سپلائر واجد علی ولد غلام صابر سکنہ فتح جنگ کو روکا جسکی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں