پنجاب حکومت عوامی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:55

پنجاب حکومت عوامی ترقی اور فلاح و بہبود  کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، شیخ آفتاب احمد
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) رکن قومی اسمبلی و کنوینر ضلعی رابطہ کمیٹی اٹک شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی رابطہ کمیٹی اٹک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال،اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری شیرعلی خان،ملک اعتبار خان، ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید،سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود،ضلعی صدر پی ایل ایم (نواز) سلیم شہزاد، سی ای او ایجو کیشن اٹک ساجدہ مختار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے علاوہ دیگر عوامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ ضلع بھر میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور ان کاموں کو مقرر ہ مدت میں پورا کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں انقلابی ترقیاتی پروگرام جاری ہیں جو عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور پنجاب حکومت کی جانب سے ان شعبوں میں خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹک میں بہت جلد زرعی یونیورسٹی کیمپس کو بھی فعال کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنائیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں