}تعلیم انسان کو معاشرے کا بہترین شہری بناتی ہے ،سردار عابد خان

ةتعلیم اور ادب بھی سکھاتی ہے اس کے بغیر زندگی ادھوری ہے ، ہمیشہ وہی قو میں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کے سا تھ ساتھ اساتذہ کرام کی بھی عزت کرتی ہیں ، دین اسلام نے اساتذ کرام کو روحانی باپ کا درجہ دیا ہے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

اتوار 21 اپریل 2024 21:30

ہ*اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) تعلیم انسان کو معاشرے کا بہترین شہری بناتی ہے اور یہ زندگی کے ہر موڑ پر کام آنے کے ساتھ تعلیم اور ادب بھی سکھاتی ہے اس کے بغیر زندگی ادھوری ہے ، ہمیشہ وہی قو میں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کے سا تھ ساتھ اساتذہ کرام کی بھی عزت کرتی ہیں ، دین اسلام نے اساتذ کرام کو روحانی باپ کا درجہ دیا ہے غریب نادار طلبہ و طلبات کے تعلیمی اخرجات میں ان کی مدد کرنا اجر وثواب کا کام ہے ، الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ ماڑی کنجور کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یا در کھا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ماڑی کنجور میں الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرا ہتمام تعلیم سب کیلئے ضروری ہے کہ موضوع پر منعقدہ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر اٹک سردار عابد خان ، معروف قانون دان سید عامر حسنین شاہ ایڈووکیٹ، پرنسپل ہائی سکول ہذ از ائد محمود اعوان ، سینئر صحافی احمد نواز ملک، الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیدران ملک سجا د خان ، ملک ربنواز خان ، ملک محمد عرفان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سینئر صحافی ملک کامران اختر ، ملک عمر حیات قادری ، ملک ضامن علی محمد صفدر ، اور معزین علاقہ بھی موجود تھے ، مقررین نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں داخل کروائیں کیونکہ سرکاری سکولز کے طلبہ و طلبات نے پرائیویٹ سکولز کے مقابلے میں مڈل و میٹرک کے سالانہ امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کیے ہیں ، تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس کو جتنا زیا دہ حاصل کیا جائے وہ اتنا زیادہ فائدے مند ہے ، آج جتنے بھی بڑے افسرا ن اعلیٰ عہدو ں پر فائز ہیں وہ سبھی تعلیم اور اساتذہ کی بدولت ہیں ، ہمیشہ وہی طالب علم زندگی میں کامیا ب ہوتا ہے جو اپنے اسا تذہ کی عزت کرے ، آخر میں الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے 120 مستحق غریب نادار طلبہ و طلبات میں مفت کا پیو ں کے سیٹ تقسیم کیے گئے اور تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں