حضرو پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں 3 کلو سے زائد چرس بر آمد ملزمان گرفتار

پیر 22 اپریل 2024 18:05

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی میں حضروپولیس منشیات فروشوں کے خلاف کمر بستہ ہے اسی سلسلہ میں تھانہ حضرو پولیس نے منشیات فروش امجد محمود اور محمد طفیل کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم امجد محمود ولد حق نواز سکنہ حمید سے 1350 گرام چرس جبکہ محمد طفیل ولد فضل الہی سکنہ حمید سے 1300 گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی خصوصی ہدایت کے بعد ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے تھانہ حضرو کی حدود سے کئی بڑے منشیات فروش گرفتار کرلئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے کہا کہ عوام کے تعاون اور افسران کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم شروع کرنے پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کو خراج تحسین پیش کی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں