ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو زرعی یونیورسٹی اٹک کے مسائل سےگاہ کر کے اٹک کے طالب علموں کے دل جیت لیے ہیں ،حاجی یعقوب خان

منگل 21 مئی 2024 19:16

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر اٹک حاجی یعقوب خان نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو زرعی یونیورسٹی اٹک کے مسائل سےگاہ کر کے اٹک کے طالب علموں کے دل جیت لیے ہیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ایم این اے شیخ افتاب احمد زرعی یونیورسٹی کے مسائل حل کریں گے، شیخ افتاب احمد نے ہمیشہ حلقے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے چند ماہ میں ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنا شروع کر دیا ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پٹرولیم کی قیمتوں میں بھی کمی سے مہنگائی میں کمی واقع ہوگی مسلم لیگ نون کی تمام توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے جس میں اب تک لیگی قیادت کامیاب ہوئی ہے جبکہ عالمی بینک کی طرف سے بھی پاکستانی معیشت کی بہتری کے اشارے بھی مل رہے ہیں جو باعث اطمینان ہے ۔

(جاری ہے)

حاجی یعقوب خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت میں ہمیشہ عام آدمی کے مسائل میں کی کوشش کی لیگی قیادت نے اپنی سیاست قربان کر کے ریاست بچائی اگر نون لیگ اس وقت اقتدار نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا جس کے بعد ملک سنبھلنا مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اٹک میں بھی بہت جلد شیخ افتاب احمد کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ الیکشن کے دوران شیخ افتاب احمد نے حلقے کے عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان کو پورا کیا جائے گا ۔حاجی یعقوب خان نے اٹک میں زرعی یونیورسٹی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں