انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ میں اٹک نے راولپنڈی کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 25 جولائی 2019 19:11

انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ میں اٹک نے راولپنڈی کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی
اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2019ء) انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ میں اٹک نے راولپنڈی کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے فائنل میچ میں اٹک نے راولپنڈی کو شکست دے کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی․ مقررہ وقت اور اضافی وقت میں مقابلہ برابر رہا تھا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا․ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور سابقہ کونسلر شیخ ظہور الٰہی و صدر ڈی ایف اے اٹک حاجی شاہد اقبال اعوان، سینیئر نائب صدر راجہ سلیم اور بلال نے اچھا کھیل پیش کرنے پر اٹک کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ 3اگست سے لاہور میں ہونے والے انٹر ڈویژن چیمپیئن شپ میں اٹک کے کھلاڑی اٹک کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں