مشکے میں وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے

بدھ 22 اپریل 2015 22:51

آواران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء )مشکے میں بدھ کے روز ایک گھنٹے کے وقفے سے زلزلے دو جھٹکے ، لوگ کلمہ کا ورد کرنے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مشکے میں سہ پہر تین بجے زلزلے کا پہلا جھٹکا محسوس کیا گیا جس سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ کا ورد کرنے لگے زلزلے کا دوسرا جھٹکا چار بجے محسوس کیا گیا ۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں