ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کی زیر صدارت میں اجلاس

سرکاری اسکولوں اسپتالوں اور بدین شہر سے بارش کا پانی کی نکاسی کی جاری سرگرمیوں اور صورتحال کا جائزہ

جمعرات 28 جولائی 2022 21:25

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کی زیر صدارت میں اجلاس سرکاری اسکولوں اسپتالوں اور بدین شہر سے بارش کا پانی کی نکاسی کی جاری سرگرمیوں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی سی بدین شاہ نواز خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین شیر محمد نہڑیو اور ای ڈی او پرائمری اینڈ سیکنڈری کو ہدایت کی گئی کے وہ اسپتالوں اور اسکولوں سے ہنگامی بنیادوں پر پانی نکالنے کے انتظامات کریں ضلعی انتظامیہ انکی بھرپور مدد کرے گی. اس موقع پر تمام تعلقوں اور خاص کر بدین شہر کے نکاسی آب کے کاموں کا مفصل جائزہ لیا گیا اور چیف میونسپل آفیسر باقر حسین بروھی کو سختی سے تاکید کی گئی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بدین نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے ضمن میں تمام بروئے کار وسائل کو ٹھیک طرح سے استعمال کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جو مشینیں نکاسی آب کے لیے فراہم کی گئی ہیں اور ان کے لیے پیڑول یا ڈیزل فراہم کیا جارہا ہے وہ بدعنوانی کی نظر نہ ہو تاکہ جلد از جلد تمام ڈسٹرکٹ سے نکاسی آب کے کام مکمل ہو سکے ۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے تمام تعلقوں میں مچھر مار اسپرے کروایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین نجیب الرحمن جمالی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں ایکسیئن ایجوکیشن ورکس، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور ایکسیئن روڈ کو شامل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بدین نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین کو ہدایت دی کہ وہ مسلسل ہونے والی بارش کے باعث اسپتالوں کو پہچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ مرتب کریں جبکہ ای ڈی او پرائمری اینڈ سیکنڈری کو بھی ہدایت دی کہ وہ اسکولوں کو بارش کے باعث پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں تاکہ رپورٹ جلد از جلد اعلی حکام کو ارسال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں