بدین پولیس کی بڑی کارروائی، بین الاضلاعی سفینہ ڈیلرز گرفتار بھاری مقدار میں سفینہ اور سپاری برآمد

منگل 26 نومبر 2019 17:08

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2019ء) بدین پولیس کی بڑی کارروائی، بین الاضلاعی سفینہ ڈیلرز گرفتار بھاری مقدار میں سفینہ اور سپاری برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بدین محمد انور لغاری نے گل حسن لغاری انچارج سی آر آو کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر حیدر آباد بدین روڈ پر درگاہ شیخ عمر کے قریب کاروائی کر کہ حیدر آباد سے بدین کی جانب آنے والی مزدا پک آپSEB-661 کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے 150 بوری سپاری ، 1050 سفینہ گٹکے ، 80 پیکٹ تربوزہ کا بیج اور 20 ہزار روپے نقدی برآمد کر کہ 2 بین الضلاعی سفینہ ڈیلرز احسان ولد رمضان جونیجو سکنہ ضلع عمر کوٹ اور میوو کولھی سکنہ ضلع میرپور خاص کو گرفتار کر لیا.پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف بدین پر 337/J کے تحت مقدمہ درج کر دیا.

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں