بدین، زمیندار کی نجی جیل سے 34 ہاری بازیاب

پیر 30 دسمبر 2019 15:44

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2019ء) بدین میں راجو خانانی پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر جبری مشقت کرنے والے 34 ہاری بازیاب کرالیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کارروائی عدالتی حکم پر گائوں جمعو میں کی گئی بازیاب کرائے جانے والوں میں 24 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق متاثرہ گھرانے کے افراد کی جانب سے عدالت کو درخواست دی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ معاوضہ دینے کے بجائے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں