بدین: مبینہ خودکشی کرنیوالی خاتون کے اجزا کراچی نہیں بھیجے گئے

بدین میں اسپتال میں اسٹیمپ نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کے اجزا کراچی نہیں بھیجے گئے،ذرائع

جمعہ 17 جولائی 2020 16:08

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) بدین میں مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون گوری کولہی کے اجزا کراچی نہیں بھیجے گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بدین میں اسپتال میں اسٹیمپ نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کے اجزا کراچی نہیں بھیجے گئے، پوسٹ مارٹم کے 8 روز گزر جانے کے باوجود اجزا ٹنڈو باگو اسپتال میں پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع نے بتایاکہ انسانی اجزا کو کیمیکل لگا کر برنیوں میں رکھ دیا گیا ہے اور برنیوں کو کپڑے میں لپیٹ دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجزا اسپتال کے میل وارڈ کی الماری سے اسٹور منتقل کردیئے گئے ہیں۔ڈی او ہیلتھ کے انچارج امتیاز خواجہ نے بتایا کہ انہیں اسپتال میں سرکاری اسٹیمپ کی عدم دستیابی کی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون گوری کولہی کے سیمپلز کراچی لیبارٹری بھیجنے کیلیے انہیں نہیں ملے۔پولیس نے بتایا کہ گوری کولہی کی رپورٹ 174 کی کارروائی کے لیے عدالت میں جمع کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں