بدین،این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام چار روزہ دینی مدارس کے اساتذہ کے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 27 دسمبر 2021 17:26

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2021ء) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ سندھ کے زیر اہتمام چار روزہ دینی مدارس کے اساتذہ کا تربیتی ورکشاپ ایکسیلرٹیڈ لرننگ پروگرام کے عنوان سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقد کیا گیا ۔ جس میں محکمہ خواندگی وہ غیر رسمی تعلیم سندھ کی ماسٹر ٹرینر نے تربیتی ورکشاپ کے شرکا کو پیکیج بی کے لیے غیر رسمی تعلیم کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی ۔

پی ایچ ڈی ایف کے تعاون سے این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام ملک بھر میں جاری دینی مدارس سینٹرز کے طلبہ وطالبات کو غیر رسمی تعلیم کے ذریعے پرائمری سطح تک دی جائے گی ۔ اس پروگرام کے لئے سندھ کے چار اضلاع کراچی سجاول جامشورو اور تھرپارکر کے اضلاع کے دینی مدارس سنٹرز میں پیکج اے مکمل کیا جا چکا ہے اور پیکیج بی کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ سے ڈائریکٹر آپریشن سندھ این سی ایچ ڈی حمیرا ہاشمی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سندھ سجاد علی میمن پروفیسر عطیہ بھٹو شکیل احمد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی ایچ ڈی کی جانب سے دینی مدارس پروگرام ایک خوش آئند قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب مرد یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو انسانیت کی معراج تک لے کر جاتی ہے اسی لئے دین اسلام میں حصول علم کو فرض قرار دیا گیا ہی. مقررین نے کہا اب جو قومیں علم و تعلیم کو ترجیح بناتی ہیں تو وہ ترقی کی منزلیں طے کرتی چلی جاتی ہیں اور جب یہ زوال تنزل کا شکار ہوتی ہیں تو سوائے تعلیم کے اور کوئی حل نظر نہیں آتا ان تمام مشکلات کا حل صرف اور صرف معیاری تعلیم میں ہوتا ہے جو قوموں کی پہچان اور آنے والی نسل کے لیے ورثے کی حیثیت رکھتی ہیں. تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکا کو سرٹیفکیٹ واسنا دیئے گئے ۔

تربیتی ورکشاپ میں چاروں اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و فیلڈ آفیسرز اور دینی مدارس سنٹرز کے ٹیچرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں