ٹ*بدین، 400 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر 5 روپے کلو پرفروخت ہونے لگا ژ* کاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں فروخت کی بجائے کچرے کے ڈھیر کی نذر کر دئیے

منگل 18 فروری 2020 23:25

o بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) 400 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر 5 روپے کلو پرفروخت ہونے لگا، کاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں فروخت کی بجائے کچرے کے ڈھیر کی نذر کر دئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ قبل چار سو روپے فی کلو قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر 5 روپے فی کلو بکنے لگا۔بھاؤ نہ ہونے کے سبب کوڑے دانوں پر ٹماٹروں کے ڈھیر لگ گئے۔

بدین سمیت ملک بھر میں صرف ایک ماہ قبل چار سو روپے فی کلو کی ہوشربا قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر شدید ناقدری کا شکار ہو کر پانچ روپے فی کلو ہو گیا ہے جس کے باعث متعدد کاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں فروخت کی بجائے کچرے کے ڈھیر کی نذر کر دئیے ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ٹماٹر کی اتنی قیمت بھی نہیں ملتی کہ کھیت سے منڈی تک فراہمی کا کرایہ پورا ہو۔

(جاری ہے)

اس لیے اکثر مقامات پر اب ٹماٹر مویشیوں کی خوراک بن گیا ہے۔کاشتکاروں کے مطابق خریدوفروخت میں عدم توازن ،حکومتی عدم توجہی کے باعث ٹماٹر کے کاشتکاروں کی اکثریت اور زرعی شعبہ تباہی سے دوچار ہے۔ ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی تھیںاور ٹماٹر 25 روپے کلو مہنگے فروخت کرنے پر سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتھاپرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف مہم میں اشیائ کے نرخ چیک کر رہے تھے کہ ایک سبزی فروش محمد عمران کو سرکاری ریٹ 55 روپے کلو کی بجائے 80 روپے کلو فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں