بدین پولیس کی کارروائیاں کچی شراب کی بٹھیوں اور منشیات اڈوں پر چھاپے مار کر 1356 لیٹرز کچی شراب منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 28 مئی 2020 23:59

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) بدین پولیس کی کارویاں کچی شراب کی بٹھیوں اور منشیات اڈوں پر چھاپے مار کر 1356 لیٹرز کچی شراب منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ میں ایس ایچ او بدین محمد انور لغاری کی سربراہی میں چوکی انچارج سیرانی محمد بخش احمدانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گاں کسیرو خاصخیلی میں کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 653 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی جبکہ بٹھی مالک عبدالعزیز خاصخیلی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے مفرور ملزم کے خلاف تھانہ بدین پہ منشیات ایکٹ کہ تحت مقدمہ درج کر لیا .ایس ایچ او راجو خانانی لیاقت علی پنھور نے راجو خانانی کے قریب کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 190 لیٹرز کچی شراب برآمد کر کہ بٹھی مالک محمد امین منگی کو گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا ایک مزید کاروائی کے دوران ایس ایچ او راجو خانانی لیاقت علی پنھور نے کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 96 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی ہے جبکہ بٹھی مالک جاوید شاہ فرار ہوگیا ہی.ایس ایچ او پنگریو اللہ بچایو پیرزادو نے کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکہ 285 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے کاروائی کے دوران بٹھی مالک علی نواز کو گرفتار کر لیا.چوکی انچارج حیات خاصخیکی شاہ بخش لنجوانی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 85 لیٹرز کچی شراب برآمد کر کہ پولیس نے بٹھی مالک امرشی عرف آموڑو کولھی کو گرفتار کر لیا.ایس ایچ او کڈھن عبدالستار گنبھیر نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ منشیات فروش محمد موسی ملاح کو 20 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا.ایس ایچ او شہید فاضل راھو انسپکٹر اصغر عالم ھالیپوٹو نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کہ 3 منشیات فروش عبدالغفور لاشاری ، جاوید عرف کارو چانگ اور غلام مصطفی عالمانی کو گرفتار کر کہ ملزمان کے قبضے سے 27 لیٹرز کچی شراب برآمد کر کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شہید فاضل راھو پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تھانہ شہید فاضل راہو کے چوکی انچارج گراڑی ھادی بخش رند نے چک 59 اسٹاپ کے قریب کاروائی کر کہ مقدمہ الزام نمبر 56/2020 بجرم دفعہ، 382 میں مطلوب ملزم حاکم علی ولد بخشو پنھور کو گرفتار کر کہ ایک رائفل 7mm اور 4 رائونڈ برآمد کر کہ ملزم کے خلاف تھانہ شہید فاضل راہو پہ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ تلہار کے نصراللہ ھالیپوٹو نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش سجاد علی سہتو کو 300 گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا.تھانہ ڈیئی کے منصور علی تھیبو نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ منشیات فروش عبدالواحد بھان کو 10 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا. تھانہ ٹنڈو باگو کے ایس ایچ او فیاض احمد برڑو نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش گل حسن کاتیار کو 420 گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا.تھانہ گلاب لغاری کے ایس ایچ او ریاض احمد رند نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ ملزم محسن آرائیں کو چنگچی رکشہ سمیت گرفتار کر کہ 25 کلو گرام کاتھا برآمد کر لیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں