بدین میں مٹی کے طوفان سے تباہی، کچے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ، شہری علاقوںمیں زندگی درہم برہم

مٹی کے طوفان کے بعد مختلف علاقوں میں پڑنے والی ہلکی بارش اور بوندا باندی سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا

منگل 5 مئی 2020 13:02

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) بدین میں مٹی کے طوفان نے درجنوں کچے گھروں کی چھتیں اڑا کر رکھ دیں ، طوفان سے شہری علاقوں میں بھی زندگی درہم برہم ہوکررہ گئی۔ضلع بھر میں گزشتہ کئی روز سے پڑنے والی قیامت خیز گرمی کے بعد گزشتہ شام اچانک آنے والے مٹی کے طوفان نے معمولات درہم برہم کردئیے۔

(جاری ہے)

طوفان سے دیہی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور دیواریں گرگئیں جبکہ شہری علاقوں میں بھی دکانوں کے شیڈز اور سائن بورڈ اڑ گئے۔

تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ اڑنے والی مٹی کی شدت اتنی تھی کہ اس نے سورج کو ڈھانپ لیا اور ضلع بھر میں اندھیرا ہوگیا ، گلی محلے اور بازار مٹی سے بھر گئے۔مٹی کے طوفان کے بعد مختلف علاقوں میں پڑنے والی ہلکی بارش اور بوندا باندی سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں