بہاولنگر کے نواحی علاقہ میکلوڈ گنج سے بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی کھاد برآمد

منگل 7 دسمبر 2021 13:05

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) بہاولنگر کے نواحی علاقہ میکلوڈ گنج سے بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی کھاد برآمد‘اسسٹنٹ کمشنر کا ذخیرہ اندوز کیخلاف کریک ڈاؤن 1100تھلیے یوریا کھاد برآمد تفصیلات کے مطابق میکلوڈ گنج میں ایگریکلچر کی ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر احمد جاوید چیمہ نے کارروائی کے دوران 1100 بیگ برآمد کر لیے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 900تھیلا میکلوڈ گنج کاشتکاران کو گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اور باقی 200 تھیلا منچن آباد میں فروخت کیا جائے گاوزیراعلی پنجاب سردار عثمان بٴْزدار کے حکم پر ذخیرہ اندوزں کیخلاف کاروائی جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں