حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرح اندرون ملک کاروبار کرنیوالے افراد کو بھی سہولتیں فراہم کرے‘شیخ اسحاق

جمعرات 16 ستمبر 2021 13:15

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرح اندرون ملک کاروبار کرنیوالے افراد کو بھی سہولتیں فراہم کرے تاکہ ملکی معیشت مثبت انداز میں آگے بڑھ سکے ایسے قوانین بنائے جائیں جس سے منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہو اور غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقل کرنیوالوں کیلئے کڑی سزاء تجویز کی جائے تاکہ کوئی بھی شخص ملکی دولت کو لوٹ کر فرار نہ ہو ان خیالات کا اظہار ینگ انجمن تاجران شہر کے صدر شیخ اسحاق نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسوں کی وصولی کے حوالے سے جب تک ون ونڈو آپریشن نہیں ہوگا اس وقت تک ٹیکسوں کی شرح نہیں بڑھائی جاسکے گی شیخ اسحاق نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دینے اور نہ دینے والے دونوں برابر ہیں جس کی وجہ سے ٹیکس دینے والے لوگ بددل ہیں اگر ٹیکس گزاروں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو جو سہولتیں فراہم کررہی ہے اس میں سے آدھی سہولتیں ملک میں ٹیکس گزاروں کو دی جائیں تو پاکستان کو قرضے لینے کی ضرورت نہ ہو اس لئے حکومت بیرون سرمایہ کاروں کیساتھ ساتھ ملکی سرمایہ کاروں کو بھی تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں