ڈالر عام مارکیٹ میں 172 روپے کی حد کو چھو گیا ‘عوام نے گھبرانا نہیں

بدھ 29 ستمبر 2021 14:25

ڈالر عام مارکیٹ میں 172 روپے کی حد کو چھو گیا ‘عوام نے گھبرانا نہیں
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) ڈالر عام مارکیٹ میں 172 روپے کی حد کو چھو گیا ہے مگر عوام نے گھبرانا نہیں مہنگائی کا طوفان آنیوالا ہے جس کیلئے قوم کو تیار رہنا ہوگا مافیا کی اس لڑائی میں عوام رٴْل گئے ہیں مہنگائی ہر گزرتے دن کیساتھ عوام کیلئے عذاب بنتی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم اور کابینہ عوام کے نہیں بلکہ مافیاز کے تحفظ میں لگے ہیں ہر روز روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی قیمتیں اس تیزی سے بڑھ رہی ہیں کہ عوام کیلئے مہنگائی کے طوفان میں اب سنبھلنا ممکن نہیں آرہا موجودہ حالات میں خود پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی عوام کا سامنا کرنے سے کترانے لگے ہیں جس کی بڑی وجہ مافیاز کی جانب سے اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں