فزیکل امتحانات لینے کیخلاف اسلامی یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 30 جولائی 2021 15:10

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) فزیکل امتحانات لینے کیخلاف اسلامی یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ ۔اسلامیہ یونیورسٹی سب کیمپس کے طلبائ کایونیورسٹی انتظامیہ اور حکومت کیخلاف احتجاج ۔منچن آباد چوک میں طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلباء کا مطالبہ تھا کہ یونیورسٹی کے امتحانات آن لائن لئے جائیں انکا کہنا تھا کہ آن لائن پڑھایا گیا ہے تو اب امتحان بھی آن لائن لئے جائیں ۔

اگرآن ائن امتحانات نہیں لینے تو پھر وقت دیا جائے ۔احتجاجی مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی کا بہت نقصان ہوا ہے۔احتجاجی کی اطلاع پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے نمائندوں سے مذاکرات کے بعد طلباء نے احتجاج ختم کردیا۔مزید مذاکرات کے لئے طلبائ یونیورسٹی کے سب کیمپس پہنچ گئے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں