تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، جدید دور میں تعلیم کسی بھی ترقی یافتہ قوم کے لئے ہتھیار کادرجہ رکھتی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 24 ستمبر 2021 12:26

تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، جدید دور میں تعلیم کسی بھی ترقی یافتہ قوم کے لئے ہتھیار کادرجہ رکھتی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک احمر ذوالفقار نون کا دورہ ہارون آباد ، مختلف سکولز ، کالج ، فیکٹریز ، جامعات میں زمہ داران سے ملاقاتیں بھی کیں داخلہ جات کی آگاہی کے سلسلے میں سٹوڈنٹس سے بھی ملے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ہارون آباد سے ملاقات اور اوپن یونیورسٹی کے امتحانی مراکز کو بھی دیکھا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ملک احمر ذوالفقار نون نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، جدید دور میں تعلیم کسی بھی ترقی یافتہ قوم کے لئے ہتھیار کادرجہ رکھتی ہے جاہل اور علم رکھنے والے ہرگز برابر نہیں ہوسکتے علم شعور اور منزلیں متعین کرتا ہے  وزیراعظم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے وژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی داخلہ جات کی آگاہی مہم کو شروع کر رکھا ہے ہر طبقے سے ملاقاتیں اسی تناظر میں کی جارہی ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں