بھاولنگر میں 6 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا کاٹ دیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:27

بھاولنگر میں 6 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا کاٹ دیا گیا
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) چک پنجکوسی میں کم سن بچی کو زیادتی کے بعد ٹوکے کے وار سے قتل کردیا گیا۔بہاولنگر کے چک پنجکوسی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق معصوم نصرت گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی اور کچھ گھنٹوں بعد علاقے میں خالی پلاٹ سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔

بچی کے والد اشرف نے کہا کہ ان کی معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ،ْ بچی گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی تھی تاہم کچھ گھنٹوں بعد اس کی لاش ملی۔ بچی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات موجود ہیں اور اس کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا ،ْ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں