بہاولنگر،کچھی والہ میںپولیس کی کارروائی، بااثر زمیندار کے چنگل سے 12سال سے قید 6افراد پر مشتمل خاندان کو بازیاب کروالیا

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) بہاولنگرکے نواحی علاقہ کچھی والہ میں پولیس کی کارروائی ،بااثر زمیندار کے چنگل سے 12سال سے قید 6افراد پر مشتمل خاندان کو بازیاب کروا لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ نمبردار سلیم نواز نامی شخص سکنہ185سیون آر کا رہائشی ہے نے محمد جمیل اسکی بیوی اور بچوں کو جبری قید کر رکھا ہے اور ان سے جبری بیگار اور مشقت کروانے کے ساتھ تشدد بھی کرتا ہے اور انہیں کہیں آنے جانے بھی نہیں دیتا ۔

قید میں محبوس شخص کی ویڈیو بیان کے بعد ڈی پی او محمد انور کھیتران نے ڈی ایس پی ہارون آباد فاروق کیمانہ کی سر براہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے سا ئینٹیفیک طر یقہ کار اپناتے ہوئے ضلع بہاولنگر کی پولیس کے ہمراہ ملزمان کے چنگل میں قید فیملی کو بازیاب کروا لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہیں ہیں بازیاب کروائے گئے افراد میں محمد جمیل ،ساجدہ بی بی ،عثمان علی ،شان علی ،اریبہ جمیل اور نسیم جمیل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

قید کئے گئے تمام افراد کو با حفاظت بازیاب کروا لیا گیا اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد انور کھیتران نے این این آئی کو بتایا کہ انہوں نے پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی ہے اور انعامات کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ دور جد ید کے حالات کے مطابق پولیس کو بھی اپنی پرانی روش کو چھوڈ کر صیح معنوں میں اپنے آپ کو عوام کا خدمت گزار بنانا ہو گا تاکہ معاشرہ میں پولیس کے امیج کو بہتر کیا جا سکے ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہارون آباد فاروق کیمانہ نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان چھ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ملزم کے خلاف کاروائی جاری ہے اور اسکی جلد گرفتاری عمل میں آجائے گئی ملزم کے خلاف تھانہ کچھی والہ میں مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے ۔اور انشاء اللہ تعالیٰ محبوس خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں