تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 3نومولود کےجاں بحق کا معاملہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:18

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 3نومولود کےجاں بحق کا معاملہ
فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 18 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عامر سلطان) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 3نومولود کےجاں بحق کا معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا فوری نوٹس۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب محکمہ صحت پنجاب معاملہ کی جانچ پڑتال کے لیے فورٹ عباس پہنچ گیے۔انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی ۔۔۔ڈاکٹر دانش کو نوکری برخاست کر دیا گیا۔

۔تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس ٹی ایچ کیو ہسپتال عملے کی غفلت 3 بچوں کی جان لے گئ۔۔ڈی جی ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ نے انکوائری مکمل کر لی گئی۔ورثا کا  بیان قلمبند ،ہسپتال کا عملہ ذمہ دار قرار،غفلت برتنے پر ایڈہاک بیس پر ڈاکٹر دانش ملازمت سے فارغ ،انکوائری میں 3 ڈاکٹروں اور 7 اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون نے متاثر ہ خاندان کے گھروں میں اظہار تعزیت کیا اور ان سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون  کے ساتھ ڈی سی بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر اسفند یار اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس مدثر عارف کھوکھر۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر محمد وقاص بھی تھے۔اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مبینہ غفلت کرنے والوں کو سزا ملے گی
معاملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔سسٹم کی خرابی ہی ہمارا قصور ہے۔انکوائری کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی گئ ہے۔واضح رہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعٹ چلڈرن وارڈ میں زیر علاج تین نامولود کی وفات  الیکڑٹ پاور کی سپلائی بند ہونے اور بروقت جنرنیٹر نہ چلنے سے بچوں کو آکیسیجن نہ مل سکی جس کی وجہ سے تین بچے انتقال کر گئے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں