بہاولنگر،حکومت کا 25 اکتوبر سے گھر گھر کرونا ویکسین مہم شروع کرنے کا عندیہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:30

بہاولنگر،حکومت کا 25 اکتوبر سے گھر گھر کرونا ویکسین مہم شروع کرنے کا عندیہ
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) حکومت نے کل 25 اکتوبر سے گھر گھر کرونا ویکسین مہم شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ہے یہ مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی جس میں مختلف ٹیمیں گھر گھر جاکر کرونا ویکسیئن لگائینگی اس سلسلہ میں انتظامیہ نے پولیو ورکر ٹیموں کو طلب کرلیا ہے تاکہ کرونا ویکسین گھر گھر لگانے کی مہم کو بھرپور طریقہ سے چلایا جاسکے حکومت نے گھر گھر مہم میں 100 فیصد ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے تاکہ کرونا سے بچاؤ میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں