بہاولنگر،ٹریفک حادثہ،کھاد سے لوڈ ٹرک چنگ چی رکشے پر گر گیا،حادثے میں 11سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ، 6زخمی

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:13

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) چک مدرسہ نور سر روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ،کھاد سے لوڈ ٹرک چنگ چی رکشے پر گر گیاحادثے میں 11سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ، 6زخمی،ہسپتال منتقل ۔بہاولنگرچک مدرسہ نور سر روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،کھاد سے لوڈ ٹرک چنگ چی رکشے پر گر نے سے 11سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نےزخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ٹرالے کے نیچے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا لیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔حادثہ نیا نور سر کے قریب پیش آیا،ابتک جاں بحق ہونے والوں میں تیس سالہ کلیم اللہ،چالیس سالہ محمد اسلم اور گیارہ سالہ ماریہ بی بی شامل ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں