بہاولنگر،دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل ،ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کیخلاف تاجروں کااحتجاج

بدھ 12 جنوری 2022 16:22

ْبہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل ،ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کیخلاف تاجروں نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چشتیاں پنجاب فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر نواجوان قتل، دومسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات شروع کی تو میڈیکل سٹور کے مالک پرویز نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤن نے فائرنگ کر دی جس نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ سٹی چشتیاں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور نامعلوم ڈاکؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں