بہاولنگر‘سٹریٹ کرائم میں اضافہ‘سرشام جناح کالونی میں موٹر سائیکل سوار دو خواتین سے موبائل چھین کر فرار

منگل 25 جنوری 2022 12:39

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) سٹریٹ کرائم میں اضافہ‘سرشام جناح کالونی میں موٹر سائیکل سوار دو خواتین سے موبائل چھین کر فرار‘دو نوجوان موٹر سائیکل سوار خواتین کا پیچھا کرتے ہوئے آئے اور موقع پا کر موبائل چھین لیا:خواتین کے شور پرڈاکو فراراہل محلہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

بعدازاں نامعلوم ڈاکو چھینا ہوا موبائل ڈسپوزل روڈ سے ملحقہ سنسان روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے جو ایک شہری نے اٹھا کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے متعلقہ خاتون کے لواحقین کو موبائل فون مل جانے کی اطلاع کی اور واپس کر دیا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں