بہاولنگر،تیز رفتار مسافر بس نے نئی نویلی دلہن اور اسکی خاوند کو کچل دیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:43

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) نواحی علاقہ چک نمبر 201 فورٹ عباس کے قریب افسوسناک حادثہ ،تیز رفتار مسافر بس نے نئی نویلی دلہن اور اسکی خاوند کو کچل دیا،محمد شہزاد نامی نوجوان اپنی دلہن کو لے کر شہر سے واپس اپنے گائوں آ رہا تھاکہ مین روڑ پر مسافر بس نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں خاتون نئی نویلی دلہن موقع پر جاں بحق اور اسکا خاوند کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جسے ہی حادثے کی اطلاع انکے گھر والوں کو ملی تو خوشوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدل، دونوں کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی تھی پولیس نے مسافر بس کو تحویل میں لے لیا ہے کاروائی کا آغازکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں