گنے کی کریشنگ شروع ہونے سے ہی قبل چینی کیساتھ ساتھ شکر اور گڑ کی قیمتوں کو بھی آگ لگنا شروع ہوگئی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) گنے کی کریشنگ شروع ہونے سے ہی قبل چینی کیساتھ ساتھ شکر اور گڑ کی قیمتوں کو بھی آگ لگنا شروع ہوگئی ہے 120 روپے میں فروخت ہونیوالی شکر کی قیمت 150 روپے سے 175 روپے کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ گڑ جوکہ 90 سے 110 روپے میں فی کلو فروخت ہوتا تھا اب اسکی قیمت 130 روپے سے 140 روپے تک فی کلو تک جا پہنچی ہے اسی طرح چینی کے نرخ بھی ہرگزرتے دن کیساتھ بڑھ رہے ہیں کئی مقامات پر چینی 100 روپے تو کہیں پر 105 سے 110 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے چینی گڑ اور شکر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس مجسٹریٹ صاحبان کو متحرک کردیا گیا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں