بہاولنگر‘الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی امیر سید مسعود اقبال شاہ کو نائب امیر ضلع جماعت اسلامی کا اضافی عہدہ دے دیا گیا

اتوار 16 جنوری 2022 12:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی امیر سید مسعود اقبال شاہ کو نائب امیر ضلع جماعت اسلامی کا اضافی عہدہ دے دیا گیا جسکا باقاعدہ حلف انہوں نے اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

سید مسعود اقبال شاہ نہایت مدبر اور جماعت کے مخلص ساتھی ہیں انکو نائب امیر نامزد کرنے جماعت اسلامی ضلع میں زیادہ متحرک ہو گی عوامی حلقوں سید مسعود اقبال شاہ خاصی مقبولیت رکھتے ہیں شہری سیاسی اور صحافتی حلقوں جنرل سیکرٹری پریس کلب رانا ثاقب سلیم،سیاسی سماجی شخصیات شیخ شاہد عمر،آصف خان خاکوانی،سلیم ذیشان بٹ ۔سیٹھ نوید اقبال،محمد عمران بٹ اور چوہدری محمد ندیم نے دلی مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں