بہاولنگر،مردم شماری عملہ کو حساس ادارے کا ملازم بن کر جعلی کال کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لئے گئے

ہفتہ 18 مارچ 2023 16:17

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) مردم شماری والے عملہ کو حساس ادارے کا ملازم بن کر جعلی کال کرنے والے شخص کیخلاف دو مختلف تھانوں میں مقدمہ درج کر لیے گئے ،نامعلوم ملزم سپیشل برانچ کا اہلکار بن کر دو سپروائزسے ان کی ڈیوٹی کے بارے میں دریافت کر رہا ہے شک پڑنے پر موبائل بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مردم شماری کرنے والے عملہ کے سپر وائز انعام اللہ کو اسکے موبائل نمبر03017224644پر ایک نامعلوم نمبر03007920022سے کال آئی کہ وہ سپیشل برانچ کا اہلکار ہے اور اسے ڈیوٹی کے بارے میں دریافت کیا اسے شک پڑا تو اسنے وہاں موجود اپنے سینئر سے بات کروانا چاہی تو اس نے موبائل بند کر دیا دوبارہ ہم نے کوشش کی تو اس نے کال اٹینڈ نہیں کی اسی طرح تھانہ صدر چشتیاں کے علاقہ میں اسی نمبر سے ملزم نے عملہ سے انکی ڈیوٹیوں کے بارے میں دریادفت کیا تھا عملہ مردم شماری کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کیخلاف ضلع کے دو تھانوں مین مقدمات درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں