بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں اندرون شہر میں واقع احباب پٹرول پمپ پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک شدید زخمی

بدھ 27 مارچ 2024 20:50

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں اندرون شہر میں واقع احباب پٹرول پمپ پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپ پر ڈیوٹی پرمعمور سیکورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی ،ایک سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دوسرا سیکورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کی شناخت مزمل ہنجرا کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی گارڈ کی شناخت غلام دستگیر کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والا گارڈ چچا بھتیجا ہیں ،زخمی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں