عید کی آمد کیساتھ ہی کچہری میں اپنے پیاروں کی ضمانتوں کیلئے لوگوں کا بے پناہ رش

پیر 8 اپریل 2024 12:39

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) عید کی آمد کیساتھ ہی کچہری میں اپنے پیاروں کی ضمانتوں کیلئے لوگوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا اور ہر شخص کی یہ خواہش تھی کہ ان کے پیارے رہاء ہوکر ان میں عید گزاریں اس سلسلہ میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی ضمانتوں کے حصول کیلئے ضلع کچہری میں دیکھی گئی جبکہ فردوں کے حصول کیلئے پٹواریوں اور خدمت مرکز میں بھی لوگوں کا رش دیکھا گیا اس آڑ میں خدمت مرکز اور پٹواریوں کے منشیوں نے بھی خوب عیدی کمائی جبکہ عدالتوں میں بھی رہائی کیلئے پیش ہونیوالے لوگوں کا رش دیکھا گیا جبکہ شام کے اوقات میں جن لوگوں کی ضمانتیں ہوئی تھیں ان کے پیارے رہائی کیلئے جیل کے باہر روبکاریں لیکر کھڑے رہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں