ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر کے دفتر نے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق کے تبادلے کے احکامات کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 27 مئی 2016 12:50

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر کے دفتر نے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق کے تبادلے کے احکامات کا تمسخر اڑانا شروع کردیا ۔سات یوم گزرجانے کے باوجودبہاولنگر ضلع کے حوالے سے 16پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا۔ قاعدہ و ضابطہ قانون اور ڈسپلن فورس کی مثال بنے ہوئے پولیس افسران اپنے سینئر آفیسر کے احکامات کو ماننے سے صاف انکاری ہیں۔

ڈاکٹر احسان صادق نے بہاولنگر سے 10ایسے پولیس افسران کو ضلع بدرکرنے احکامات دئیے جو محکمانہ غفلت ،لاپرواہی اور کرپشن کی درجنوں انکوائریوں میں ملوث ہیں۔بڑے میاں انسپکٹر اور سبحان اللہ چھوٹے میاں ٹرینی اے ایس آئیز نے بھی آر پی او کے احکامات کو تسلیم نہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق نے تبادلوں پر عملدرآمد کو فوری یقینی بنانے کا حکم دینے کی بابت 20مئی کو مراسلہ نمبر 11469/EA-Iجاری کرتے ہوئے بہاولنگر سے ضلع بدر کئے جانے والوں میں انسپکٹر جاوید اختر ،انسپکٹر محمد عمران ،سب انسپکٹر محمد اظہر سعید،سب انسپکٹر محمد عباس ،ٹرینی اے ایس آئی محمد اسماعیل اور ٹرینی اے ایس آئی فراز اسلم کو ضل رحیمیار خان ،سب انسپکٹر جاوید اختر ،سب انسپکٹر فیصل امین ،اے ایس آئی مظہر حسین اور ٹی اے ایس آئی اللہ یار کو بہاولپور ضلع میں لگایا گیا۔

اسی طرح بہاولنگر کی خالی آسامیوں پر ضلع رحیمیار خان سے انسپکٹر اظہر اقبال،سب انسپکٹر محمد اقبال ،اے ایس آئی محمد یار ،جبکہ ضلع بہاولپور سے سب انسپکٹر غلام رسول بھٹی ،سب انسپکٹر محمد سرور اور ٹرینی اے ایس آئی محمد رمضان کو بہاولنگر لگایا گیا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ پولیس افسران میں سے ایک بھی افسر نے سات روز گزر جانے کے باوجود آمد روانگی کی زحمت تک نہ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں