کرپشن کی خبر لگنے اور متعدد انکوائریاں شروع ہونے پر سابقہ سپرنٹنڈنٹ رجسٹریشن برانچ ای ڈی او ایجوکیشن نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 10 جون 2016 14:52

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جون 2016ء) کرپشن کی خبر لگنے اور متعدد انکوائریاں شروع ہونے پر سابقہ سپرنٹنڈنٹ رجسٹریشن برانچ ای ڈی او ایجوکیشن نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے۔ساتھی کو بچانے کے لئے کرپٹ مافیا بھی سر گرم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن دفتر میں تعینات سپرنٹنڈنٹ رجسٹریشن برانچ چوہدری فاروق نے ڈی سی او بہاولنگر کے این سی او کے بغیر اور جعلی رجسٹریشن کے ذریعے لاکھوں روپے کی کرپشن کی ہے ان سکی کرپشن منظر عام پر آتے ہی اسکا تبادلہ دوسری برانچ میں کر دیا گیا جبکہ متعدد دفاتر میں بھی اسکی انکوائریاں جاری ہیں کرپشن کی خبر اور انکوائریاں رکوانے کے لئے کرپشن کنگ چوہدری فاروق نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئے ہیں جبکہ اس کرپٹ مافیا کے ساتھی لوگوں نے بھی میڈیا کو خریدنے اور خبروں و انکوائریوں کو دبانے کے لئے حربے استعمال کرنا شروع کر دئے ہیں واضح رہے کہ چوہدری فاروق نے ڈی سی او بہاولنگر اور محکمہ تعلیم کے افسران کو علم میں لائے بغیر کئی پرائیویٹ سکولوں کو رشوت کے عوض رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کئے ہیں

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں